یوٹیوبر محمد جمال الدین عرف جمیل فاروقی کو عدالت میں پیش کردیا
عدالت نے جمیل فاروقی کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ،عدالت نے جمیل فاروقی کو تین دن میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر جمیل فاروقی کے اہلخانہ کو انکی گرفتاری سے آگاہ کریں ملزم کو اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر میاں شہباز نے عدالت میں پیش کیا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے راہداری ریمانڈ دیا جائے،ملزم کو متعلقہ عدالت میں ہیش کرنا ہے، عدالت نے کہا کہ ملزم نے کسی قسم کے تشدد کی کوئی شکایت نہیں کی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن مقدمہ درج ہے
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے یوٹیوبر جمیل فاروقی کراچی میں گرفتار کرلیا گیا ہے.اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ:تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا، ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر عرف شہباز گل پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا ہے
اسلام آباد پولیس کے مطابق: اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا اور اسی عندیہ کے تحت ملزم جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا ہے. پولیس نے مزید کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کیخلاف ہر قسم کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان








