سپریم کورٹ ، توہین مذہب کے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی
سپریم کورٹ نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےد یا، سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین مذہب کے مقدمات میں ریاست کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،توہین مذہب کے مقدمات میں ملزم کو کیس ثابت ہونے تک تحفظ فراہم کرنا لازم ہے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر دوسرا شخص اٹھ کر دوسرے پر توہین مذہب کا الزام لگا دیتا ہے توہین مذہب چھوٹا جرم نہیں اس کی سزا موت ہے،توہین ایک شخص کرتا ہے ہم بتا بتا کر پوری دنیا میں مشہور کر دیتے ہیں،پارک میں واقعہ ہوا اور گارڈ سمیت کسی کو گواہ نہیں بنایا گیا، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں بھی تضاد ہے، ملزم کو مبلغ کہا گیا مگر نہیں ہے
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مدعی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنا کیوں تھا؟ وکیل مدعی نے کہا کہ قائد اعظم کے مطابق پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہے، جسٹس قاصی فائز عیسٰی نے سوال کیا کہ قائد اعظم نے ایسا کب کہا؟ قائد اعظم کے نام سے پہلے ہی بہت کچھ منسوب کر کے بولاجاتاہے، وکیل ایسا نہ کریں،قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ اپنی عبادات کیلئے آزاد ہیں،مذہب کے نام پر معاشرے میں پہلے ہی بہت تفریق ہو چکی ہے مزید نہ بنائیں،
مشرقی پاکستان الگ ہوگیا اب مزید اس ملک کو نہ توڑا جائے،
دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کبھی یہ نہیں سنا کہ کسی مسیحی نے مسلمان کیخلاف توہین ،مذہب کا کیس کیا ہو،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ ملزم کا پیشہ کیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ ملزم لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی میں خاکروب کی نوکری کرتا ہے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان خاکروب کیوں نہیں ہوتے ،صفائی تو نصف ایمان ہے،
ماڈل ٹاون پارک میں 4 طلبا نے ملزم کیخلاف توہین مذہب کا الزام لگایا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون لاہور میں مقدمہ درج ہے، ملزم 2021 سے جیل میں ہے
سیالکوٹ، توہین مذہب کے الزام پر شہری کا قتل،وزیراعظم کا نوٹس،گرفتاریاں شروع
توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ، 16 اکتوبر سے قبل فیصلہ سنائیں گے، عدالت
توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی
وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر
توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی