چائلڈ لیبر کے خلاف ہو گی گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چائلڈ لیبر کے خلاف کل جمعرات کو تقریب ہو گی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں تقریب ہو گی، پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت وفاقی تعلیم زیب جعفر اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشنکے کنٹری ہیڈ مسٹر مارکس رک بھی تقریب میں مہمان خاص کی حیثیت سے شریک ہوں گے، تقریب ہیڈ کوارٹر میں صبح 11 بجے ہو گی
پاکستان میں چائلڈ لیبر بہت بڑا مسئلہ ہے، معاشرے میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن چائلڈ لیبر ختم نہیں ہو رہی، پاکستان میں 10 سے 14 سال کی عمر کے 20 لاکھ بچے کام کرتے ہیں۔یہ خوفناک اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ چائلڈ لیبر پاکستانی معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائی ہے۔ زیادہ تشویشناک حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے بچوں کے اس وحشیانہ استحصال سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔
پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ بچوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے-پاکستان میں 5-15 سے کم عمر کے بچے 40 ملین سے زیادہ ہیں۔ تحقیق کے مطابق 2.7 ملین بچے زراعت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 73 فیصد لڑکے اور باقی لڑکیاں ہیں۔ چائلڈ لیبر کی ایک بنیادی وجہ غربت ہے جو ان بچوں کو مزدوروں کی طرح کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ جو بچے تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ سیکھنے کے بجائے کمانے کے پابند ہیں تاکہ ان کے خاندان کے تمام افراد کا پیٹ بھر جائے۔ یہ بچے دن بھر پیسے کمانے کی کوشش کرتے ہیں، اس کے باوجود انہیں تھوڑی سی رقم ملتی ہے جو بمشکل اپنے خاندان کے اخراجات کو پورا کرتی ہے
پاکستان گرلز گائیڈ کی جانب سے چائلڈ لیبر کے خلاف تقریب سے معاشرے میں آگاہی پھیلے گی
گرلزگائیڈنگ اوربوائزسکاوٹنگ کے سفرکی دلچسپ کہانی جسے حکمران وقت تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں
قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں،حکمران خاموش یا بے بس
جس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی اسے تہس نہس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ کا یادگارفیصلہ
راولپنڈی میٹروپولیٹن نے قائد اعظم کی روح کوتڑپا دیا
سپریم کورٹ گرلزگائیڈ کوبچانے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ مٹانے کے لیے کوشاں
سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں ، گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کے لیے مشکلات








