سندھ میں سیلابی صورتحال کے دوران ٹریفک جام، لوٹ مار اور بدنظمی کی شکایات سامنے آنے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا
آئی جی سندھ کے حکم پر پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی 99 اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم سندھ کے 19 اضلاع میں رپورٹ کرے گی فلڈ ریلیف اسپیشل ٹیم میں 6 ایس ایس پی، 22 ایس پی،71ڈی ایس پی شامل ہیں افسران دادو ،نوشہرو فیروز، خیرپور،قمبرشہدادکوٹ، جامشورو میں تعینات کئے گئے ہیں ضلع مٹیاری ،جیکب آباد بینظیرآباد، لاڑکانہ میں بھی ٹیم کی تعیناتی کی گئی ہے ضلع کشمور، سکھر،شکارپور، میرپورخاص اورحیدرآباد میں ٹیم موجود ہو گی ضلع گھوٹکی، ٹھٹھہ ،ٹنڈومحمد خان ،سجاول اور بدین میں ٹیم تعینات ہو گی ،
آئی جی سندھ نے افسران کو ہائی ویز کی حفاظت اور سیکیورٹی ڈیوٹیوں پرتعینات ہونےکی ہدایت کی ، جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ ایس ایس پیز 20 کلومیٹر، ایس پیز 10 کلومیٹر میں گشت کریں گے،ڈی ایس پی کی نارمل علاقے میں پٹرولنگ کی ذمہ داری ہوگی،تمام افسران اپنے مخصوص علاقے کے ذمہ دار ہونگے گاڑیوں میں لوٹ مار روکنے کے لیے اقدامات کریں کمیٹی کے ہر افسر کو ایک ڈرائیور اور پانچ گن مین دئیے گئے ہیں، متعلقہ یونٹ کا سربراہ ڈیوٹی پر تعینات افسران کی سہولیات کا ذمہ دار ہوگا
قبل ازیں آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے شھید بینظیر آباد کا دورہ کیا،آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کو چاک و چوبند دستوں کی جانب سے سلامی دی گئی دورے کے دوران آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن کی صدارت میں ایس ایس پی آفیس میں قائم کانفرنس حال میں رینج سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی پی شھید بینظیر آباد رینج عرفان احمد بلوچ ، ایس ایس پی شھید بینظیر آباد امیر سعود مگسی ، ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار نے شرکت کی اجلاس میں سیلابی صورتحال اور پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات سمیت دیگر اہم امور زیر غور لائے گئے ،ایس ایس پی شھید بینظیر آباد امیر سعود مگسی نے آئی جی پی سندھ کو شھید بینظیر آباد میں بارشوں کے بعد پیش آنے والے معاملات، پولیس کی جانب سے ریسکیو آپریشن اور حالیہ صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی حالیہ بارشوں کہ دوران شھید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو آئی جی پی صاحب نے سراہا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں فوج کی ضرورت ہے وہاں موجود ہے
واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لئے جانے والے امدادی سامان کو لوٹا گیا ہے، ٹرکوں کے آگے پتھر یا لکڑیاں پھنیک دی جاتی ہیں اور ٹرک لوٹ لئے جاتے ہیں، ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں







