مزید دیکھیں

مقبول

سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

عالمی یومِ خواتین پر ہمیں ہیومن رائٹس کونسل آف...

عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے...

لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے لوتر کے مقام پر بند

بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اپر کوہستان میں...

امریکہ نے تائیوان کے لیےمزید1 ارب 10 کروڑ ڈالرکا جدید اسلحہ روانہ کردیا

بیجنگ:امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے تائیوان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کی منظوری دے دی جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے تائیوان کے لیے سب بڑا اسلحہ پیکج ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جاسکے گا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسلحہ پیکج میں 856 ملین ڈالر کے 100 سے زائد سائیڈونڈر میزائل بھی شامل ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

واضح رہے کہ امریکہ تائیوان کو چین کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور تائیوان کے حوالے سے امریکہ اور چین کے مابین کچھ عرصے سے سرد جنگ جاری ہے تاہم اس میں شدت اس وقت آئی جب گزشتہ مہینے امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے چین کے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان کا دورہ کیا۔

دوسری طرف ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ اس ملک کی افواج روس کی جانب سے منعقدہ فوجی مشقوں میں شرکت کر رہی ہیں اور ماسکو کے ساتھ نئی دہلی کا فوجی تعاون کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

قابل ذکر ہے کہ روس کی جانب سے بحر جاپان اور روس کے مشرقی سمندروں میں ووسٹوک دو ہزار بائیس فوجی مشقوں کا سلسلہ جمعرات کی صبح سے شروع ہوچکا ہے جس میں چین اور ہندوستان سمیت گیارہ ممالک نے شرکت کی ہے۔

ادھر یوکرین کی جنگ کے بہانے واشنگٹن مشقوں میں شریک ممالک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم تیرہ ممالک اس وسیع برّی، بحری اور فضائی فوجی مشقوں میں شامل ہوچکے ہیں۔ یہ مشقیں سات ستمبر تک جاری رہیں گی۔