ممبئی: بالی ووڈ فلم ’عاشقی‘ کے ایک اور سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق کارتک جو پہلےسے ہی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں”عاشقی 3 ” کیلئے پروڈیوسر نے کارتک آریان کا انتخاب کیا ہےکارتک آریان رومانوی فلم ’عاشقی‘3 میں مرکزی کردار نبھاتےنظر آئیں گےتاہم ان کے ساتھ بطورِ ہیروئن کونسی اداکارہ ہوں گی یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔
کارتک آریان کی ایسی خواہش کے جسے سن کر آپ رہ جائیں حیران
پیر کے روز اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ عاشقی 3 میں کام کرنے والے ہیں جس کے ہدایتکار انوراگ باسو ہوں گے-
کارتک نے عاشقی 3 کی کاسٹ میں شامل ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’عاشقی ایک کلاسک فلم ہے اور جسے دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور عاشقی 3 پر کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں شکر گزار بھی ہوں ۔
شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز
واضح رہےکہ پہلی فلم عاشقی سال 1990 میں ٹی سیریز اور وشیش فلمز کےبینرتلے ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایتکاری مہیش بھٹ نےکی تھی راہل رائے اور انو اگروال اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے۔
اس کے بعد سال 2013 میں عاشقی 2 ریلیز کی گئی، جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی تھی اس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم بھی باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی۔