اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 113 کیسز رپورٹ

0
44

اسلام آباد میں ڈینگی کا اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 113 کیسز سامنے آگئے۔

باغی ٹی وی: مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 56 تک پہنچ گئے شہر میں ڈینگی کے باعث اب تک 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں 58 شہری علاقوں میں ڈینگی کے 55 مریض رپورٹ ہوئے پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 155 مریض اور پولی کلینک میں 34 مریض زیرعلاج ہیں۔

کورونا وبا اپنے اختتام کے قریب ہے، ڈبلیو ایچ او

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 70 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے-

رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 1122 تک جا پہنچی، بینظیر بھٹو اسپتال میں 5 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، راولپنڈی کے الائید اسپتالوں میں اس وقت 176 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ 126 مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

سیلاب سے متاثر ہونے والی بجلی کی 2 ٹرانسمیشن لائنز بحال

دوسری جانب کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے سبب ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کیلئے فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ 200 سے زائد ڈینگی کے مریض اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں، نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ سامنے آیا ہے مریض اور تیمار دار اسپتالوں میں بیڈ کے لیے پریشان ہیں، لیبارٹریز میں بھی ٹیسٹ کرانے کے لیے آنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے اسپرے اور فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈریپ کا کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ،بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد

Leave a reply