بالی وڈ کے باصلاحیت ڈائریکٹر عباس مستان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان فلم بازیگر کے بعد کامیڈی کردار کرنا چاہتے تھے. انہوں نے کہا کہ بازیگر میں شاہ رخ خان نے نیگیٹیو کردار کیا اس کے بعد انہوں نے ہمیں کہا کہ اب وہ کسی کامیڈی کردار میں‌شائقین کو نظر آنا چاہتے ہیں . عباس مستان جنہوں نے کامیڈی سے لے کر تھرلر، سسپنس اور رومانس تک مختلف موضوعات پر کام کیا. اپنے حالیہ انٹرویو میں عباس مستان نے کہا کہ بادشاہ لفظ آج تک شاہ رخ خان کے نام کے ساتھ جڑا ہوا ہے ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ایسا ہوگا. فلم بادشاہ کا ٹائٹل کیسے رکھا گیا اور فلم کا خیال کیسے آیا اس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سکرپٹ آیا اور پھر ٹائٹل ، بادشاہ

ٹائٹل رکھنے کے بعد ہم نے شاہ رخ خان کا انتخاب کر لیا اور ویسے بھی ہم شاہ رخ خان کے ساتھ بازیگر کے بعد کام کرنا چاہتے تھے اور شاہ رخ ہم سے پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ اب میں کوئی کامیڈی ٹائپ کردار کرنا چاہتا ہوں کیونکہ بازیگر میں نیگیٹیو کردار کر چکا ہوں. یاد رہے کہ فلم ”بادشاہ” میں شاہ رخ خان اور ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ جانی لیور، امریش پوری، راکھی گلزار، شرت سکسینا، دیپ شیکھا، پریم چوپڑا، دیپک تیجوری، سچن کھیڈیکر، پنکج دھیر، سوربھ ناکران، سوربھ ناکران جیسے باصلاحیت اداکاروں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاتھا فلم کا میوزک کافی پسند کیا گیا تھا جبکہ اسکا باکس آفس بزنس نارمل تھا.

Shares: