ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

0
76

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ٹرانسجنیڈرز پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018ء خلاف شریعت ہے اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس قانون کو اسلامی احکامات اور شریعت کے منافی قرار دیاہے وطن عزیز پاکستان میں تمام علماء اور مشائخ اس متنازع قانون کو نہ صرف شریعت سے متصادم بلکہ ہم جنس پرستی جیسے حرام اور گناہ کے فروغ کا ذریعہ سمجھتے ہیں اس قانون سے ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ دیا جارہا ہے

صوبوں کی رائے لئے بغیر جبراً نافذ اور مسلط کردیا گیا پاکستان کے تمام دینی سماجی حلقوں اور عوام میں شدید بے چینی اور اضطراب ہے ٹرانسجنیڈرز پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ2018ء کو کالعدم قرار دیا جائے اس کو کالعدم قرار دیا جانا شریعت اسلامیہ اور پاکستان کے دستور کا تقاضا اور مفاد عامہ کیلئے ضروری ہے سندھ اسمبلی اورپنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش ہوچکی ہیں اور اسلامی نظریاتی کونسل اس قانون کو غیر اسلامی غیر شرعی قرار دے چکی ہے ایسے قوانین بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہیں ٹرانسجنیڈرز ایک مغربی اصطلاح ہے اور یہ ایک پوری تہذیب کی نمائندگی کرتی ہے اس کے پیچھے مغربی ایجنڈا ہے یہ ایک منفی کلچر ہے اوربد تہذیب کو فروغ دینا ہے پاکستان میں بے راہ روی کے کلچر کو فروغ دینے کی سازش ہے چنانچہ 2018ء کے ایکٹ میں جنس کے تعین یا جنس کی تبدیلی کا اختیار خود فرد کو دے دیا گیا ہے یہ قانون فطرت کے خلاف ہے اس قانون میں کوئی بھی مرد نادرا کو درخواست دے کر اپنی جنس عورت کراسکتا ہے اور کوئی بھی عورت مرد بن کر اپنا نادرا کارڈ بنوا سکتی ہے

ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

پارلیمنٹ میں موجود مذہبی جماعتیں ڈٹ جائیں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اس معاملے میں ہوش کے ناخن لیں دینی جماعتوں کے سربراہان سماجی و تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور وارثان منبر و محراب کی ذمہ داری ہے کہ اس قانون کے بارے میں پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں پر زور دیں اور اس بد تہذیبی کا راستہ روکیں مرکزی علماء کونسل پاکستان حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس فوری بھیجا جائے

مجھے نہیں لگتا کہ وفاقی حکومت ہم جنس پرستی کی حمایت کرے گی ؟جسٹس سید محمد انور

ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

Leave a reply