نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ کی حال ہی میں ایک آڈیو جاری ہوئی ہے جس میں وہ کسی سے بات کررہی ہیں. رپورٹس کے مطابق جب سے برطانوی ماڈل طلولہ مایر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کے باوجود میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد سے تعلقات بنا کر اپنے منگیتر کو دھوکا دیا ہے تب سے سوشل میڈپا پر ایک ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے طوفان اُس وقت اٹھا جب برطانوی گلوکارہ نے آئمہ بیگ کی آڈیو لیک کر دی اس میں آئمہ اور قیس احمد بات کررہے ہیں. آئمہ بیگ کی آڈیو لیک کے بعد گزشتہ روز وہ ٹویٹر پر ٹرینڈ کرتی رہیں. سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں کمنٹس کئے کسی نے آئمہ کو برا بھلا کہا تو کسی نے ان کو بےوفا کہا. آئمہ بیگ نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر تنقید کرنے والوںکو جواب دیا اور کہا کہ مخصوص الفاظ کے ساتھ میری آدھی آڈیو جاری کی گئی
ہے. مجھ پر تیقند کرنے والوںکو پورا سچ تو پہلے جان لینا چاہیےتھا. میں نے تو کوشش کی کہ یہ معاملہ عزت کے ساتھ نمٹ جائے لیکن کچھ لوگ یہ نہیں چاہتے اگر میں نے منہ کھول دیا تو بہت سارے عزت دار لوگوں اور ان کی فیملیوں کے نام بھی اس میں آئیں گے اسلئے میری اب بھی کوشش ہے کہ میں خاموشی اختیار کروں. آئمہ بیگ نے کہا کہ سستی شہرت اور چند فالورز کے لئے میرے خلاف گندی مہم چلائی گئی ہے. اس مہم کی وجہ سے میں شدید ڈپریشن سے گزر رہی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے اس کے بعد مجھے لگتا ہے کہ اپنی محبت کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں چاہے وہ آپ کے سگے ماں باپ ہی کیوں نہ ہو.