سوشل میڈیا پر بہت ساری ویب سائٹس ہیں اور بہت سارے یوٹیوب چینلز ہیں جو کسی کے بارے میں کوئی بھی جھوٹی خبر اڑا دیتے ہیں اور وہ خبر اتنی وائرل ہوتی ہے کہ لوگوں کو حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے یہاں تک کہ متعلقہ سلیبرٹی کو وضاحت دینی پڑ جاتی ہے. اور یہ تو اب معمول کا کام بن گیا ہے جیسے. حال ہی میں سرمد کھوسٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک خبر اڑائی گئی کہ وہ اور شان شاہد ، خلیل الرحمان قمر ایک پراجیکٹ کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں اس پر سرمد کھوسٹ نے کی ایک پوسٹ کی اور جس اکائونٹ سے یہ خبر جاری کی گئی ان کو ٹیگ کرکے لکھا کہ کیا میں جان سکتا ہوں کہ اس خبر کا سورس کیا ہے یا یہ کوئی اور سرمد کھوسٹ ہے جو فلم

میکر بھی ہے اور میری طرح دِکھتا بھی ہے. سرمد کی اس قسم کی طنز کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اور ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ویب سائٹس کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے. یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی اس برس فلم کملی ریلیز ہوئی جسے شائقین نے بہت پسند کیا، ان کی پرڈیوس کی فلم جوائے لینڈ نے فرانس فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا اور اب یہ پاکستان میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.

Shares: