پاکستان برج فیڈریشن، ڈائریکٹرز کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا
پاکستان برج فیڈریشن کی طرف سےجاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ پی بی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آن لائن میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات جو اگلے تین سال کی مدت کیلئے ہونگے کیلئے انتخابات 22 اکتوبر 2022 کو ہوں گے۔ اور یہ انتخابات کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت منعقد ہوں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق؛ الیکشن کا وقت دوپہر 1:30 بجے مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس کی مزید تصدیق الیکشن کمشنر سے مشاورت کے بعد بھی کی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ براہ کرم پی بی ایف بورڈ کے ان انتخابات کا حصہ بننے کے خواہشمند ممبران اپنی نامزدگیاں بھیجیں اور نامزدگیوں کو تحریری طور پر 3 اکتوبر تک زیر دستخطی کے پاس بھیج دیا جائے گا تاہم اس کے بعد کوئی نئی نامزدگی قبول نہیں کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ دنوں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا تھا. ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں (جے کے، باغی ٹی وی ، پاکستان گرینز، سپیل ، پوری اسٹیٹ ، پاکستان Aces، سلور سٹار ، نور پور، izzo 4، ) نے حصہ لیا تھا. پہلے روز پئیرز کا اور آخری دو دن ٹیم ایونٹ کروایا گیا تھا. ٹیم میچ کے پہلے دن چھ رائونڈز دوسرے دن چار رائونڈز ہوئے تھے.ہر رائونڈ کے بعد سکورنگ کی گئی تھی. ٹیم میچز میںپہلے نمبر پر جے کے ،دوسرے نمبر پر باغی ٹی وی ، تیسرے نمبر پر گرینز رہی. پئیرز میں دو گروپس بنے ایسٹ ویسٹ، سائوتھ نارتھ دونوں گروپوں کی پہلی تین پوزیشنز والوں کو پچاسی ہزار ، پینتالیس ہزار اور بیس ہزار بطور انعام دیا گیا تھا. ٹیم میچز کے پہلے روز تین ورنز کو دو لاکھ ،ایک لاکھ اور ساٹھ ہزار بطور انعام دیا گیا.
انعامات کی تقسیم کےلئے جن شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا ان میں میاں مصباح الرحمان چئیرمین جم خانہ ، سرمد ندیم کنوینئیرکارڈ روم جم خانہ تھے جبکہ چیف گیسٹ ڈائمنڈ بویلی فوم کے چیف ایگزیکیٹیو شارق شفیع تھے. جے کے ٹیم میں جاوید خالد ، سعید اختر ،عمران گردیزی ،ارسلان منصور اور عمر اسلم ہیں. باغی ٹی وی کی ٹیم میںمبشر لقمان ،جہانگیر احمد ،غیاث ملک ، غالب بندیشہ ، مرزا حسین ،عمران عابدی اور اسد مقبول ہیں. پاکستان گرینز میں کرنل نادر ، عمران کریم ، کرنل رانا ، سلیمان بخاری کے نام شامل ہیں.