اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کر کارروائی کرتے ہوئے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کے مطابق دوحہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھر 87 کیپسول برآمد کرلیے۔ کیپسولز سے مجموعی طور پر 682 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
دوسری جانب شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 58 ہیروئن سے بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔کیسپولز سے 472 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پشاور کے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرشارجہ جانے والے مسافر کےٹرالی بیگ سے 3کلو آئس برآمد ہوگئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 48 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران ایک ٹن وزن سے زائد منشیات برآمد ہوئی تھی اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا.

حکام کے مطابق منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اس کارروائی میں سرغنہ سمیت بین الصوبائی سمگلرز گروپ کے دو اہم کارندے گرفتار کئے گئے تھے۔ اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں ایک ہزار 20 کلو گرام چرس اور 28 ہزار 800 کلو ہیروئن شامل ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی.

Shares: