کستان اتحاد کا دھرنا ساتویں روز میں داخل، قمر زمان کائرہ کا شرکاء سے خطاب

0
99

کستان اتحاد کا دھرنا ساتویں روز میں، قمر زمان کائرہ کی مظاہرین سے ملاقات کرکے کسان اتحاد شرکاء سے خطاب کیا

اسلام آباد کی بلیو ایریا شاہراہ پر کسانوں کا ساتویں روز بھی احتجاج جاری ہے، کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وزیر داخلہ اور مشیر وزیر اعظم قمر زمان کائرہ سے ملاقات میں پیش رفت ہوئی جس کے بعد بتایا گیا کہ آج کسانوں کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب آج تین بجے وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے آج کسان رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی دلائی کہ ہم آپ کے تمام جائز مطالبات کی قدر کرتے ہیں کیونکہ پی پی نے ہمیشہ کسانوں کو اولین ترجیح دی ہے.
قمر زمان کائرہ کا کسان اتحاد شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے اپنی حکومت میں کسانوں کو سہولیات دی تھی اور آج بھی ہمیں کسانوں کی فکر ہے. اس وقت ہمارے دور میں مکھن سے لیکر کسانوں کی تمام چیزوں صحیح اور جائز قیمت ملتی اور کھاد بیچ پر بھی کسان بھائیوں کئی مرتبہ سبسڈی کے صحیح قیمت مقرر کی گئی تھی تاکہ ہمارے کسانوں کو تکلیف نہ ہو لہذا آج بھی ہم آپ کا دکھ درد رکھتے ہیں اور ہمیں‌ آپ کا احساس ہے.


مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
ذرائع کے مطابق اگر کسانوں کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو کسان ان کے سامنے زرعی ٹیوب ویل کیلئے بجلی کے یونٹ کی قیمت میں کمی، کھادوں پر سبسڈی گندم کی قیمتیں ملک بھر میں ایک کرنے اورسیلاب سے متاثرہ کسانوں کو کھاد اور بیج مفت فراہم کرنے کا مطالبہ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کسان اتحاد کے مطالبات کی منظوری کا بہت جلد اعلان بھی کریں گے.

واضح رہے کہ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ امید ہے کہ حکومت مطالبات مان کر نوٹی فکیشن جاری کر دے گی، حکومت نے اگر بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ جس کے رانا ثناءاللہ نے بھی کچھ متنازع بیان دیئے تھے جس کے بعد کسان اتحاد مظاہرین کافی ناراض نظر ائے تھے تاہم گزشتہ رات قمر زمان کائرہ نے مداخلت کرکے کسان رہنماؤں کو اپنے پاس بلویا تھا اور وزیر داخلہ کو بھی ساتھ بیٹھا کر کچھ معاملات طے کئے تھے. جس کے بعد آج وہ کسان اتحاد میں اظہار یکجہتی کرنے پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ پہنچے ہیں.

Leave a reply