یہ لاہور ہےجہاں قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں بکھیرنے میں فخرمحسوس کرنے لگے

0
108

لاہور :قانون کے رکھوالے ہی جب قانون کی دھجیاں بکھیرنے میں فخرمحسوس کرنے لگیں تو سمجھ لیں کے معاشرے کی تباہی کو کوئی نہیں روک سکتا جہاں شہرکا قاضی ہی ظالم ہو وہاں انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی ، ایسا کچھ حال پاکستان کی پولیس کا ہے جواپنے ہی ہم وطنوں پر اس طرح ٹوٹ پڑتی ہے جیسے بھوکا شیراپنے شکار پرجھپٹتا ہے

ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں

ویسے تو ملک بھر سے ایسی خبریں اکثرآتی رہتی ہیں مگرتازہ واقعہ لاہور شہر کا جہاں‌ کی پولیس نہ صرف تشدد کرتی ہے بلکہ ظلم کرنے میں بھی فخر محسوس کرتی ہے، اس پولیس کو کوئی روک نہیں سکتا ، چاہے وہ بے گناہ انسانوں کا خون ہی کیوں نہ بہا دے

 

یہ واقعہ لاہور کے تھانہ بادامی باغ کا ہے جہاں نفرت جرم سے ہے مجرم سے نہیں کے سلوگن کو ایس ایچ او بادامی باغ نے غلط ثابت کردیا۔ جہاں کے ایس ایچ اورائے آصف جبارنے انسانیت کی تذلیل کرنے میں سب کو مات دے گیا۔۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کی اپیل کردی

دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں اور خلق خدا کا کہنا ہے کہ جرم جتنا مرضی بڑا ہو مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہییے۔۔مگرپولیس ایسا کرنے میں شرم محسوس کرتی ہے، اطلاعات ہیں کہ منشیات فروش اشفاق عرف چن گجر کے منہ سے اپنے آپ کو کتا کہلواتے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو اورفوٹیج میں مجرم کے کپڑوں پر خون کے نشانات بھی واضح ہیں ۔اس تکلیف دہ صورتحال کو دیکھ کر سنجیدہ حلقوں میں پولیس کے اس رویے پر غم و غصہ کا اظہارکیا جارہا ہے ، ان حلقوں کا کہنا ہے کہ کیا یہ طریقہ درست ہے کہ ایک مجرم کو بھی اس قسم کی گھٹیا پن کا سامنا ہو، جہاں تشدد کے ذریعے اس قسم کا کھیل کھیلا جا رہا ہے کہ کسی گئے گزرے معاشرے میں بھی اس کا تصور نہیں کیا جاسکتا

بھارتی پولیس اہلکاروں کا مسلمان نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کےبعد خلق خدا کا کہنا ہےکہ غنڈہ عناصر کو گرفتار ضرور کریں لیکن انسانیت کی تذلیل مت کریں اس سے اصلاح نہیں بلکہ مجرم کے دل میں ایسے رویوں‌ کی وجہ سے نفرت بڑھے گی اور جرم کو ہوا ملے گی

تھانہ بادامی باغ میں ایس ایچ او کاشہری کو کتا بن کر بھونکنے پر مجبور کرنے کا معاملہ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی، سی سی پی او لاہور نے معاملہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، سی سی پی او کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز اور انسانیت کی تذلیل ہر گز برداشت نہیں،سخت کاروائی ہو گی

دوسری جانب ایس پی سٹی نے ڈی ایس پی بادامی باغ کو معاملہ کی فوری انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ،ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا ملزم 29 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ہے ملزم اشفاق عرف چن گجر عادی ملزم اور علاقہ میں منشیات فروشی کرتا ہے ویڈیو خود ساختہ یا پرانی تصدیق کی جا رہی ہے زیر حراست ملزمان پر تشدد اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں ,

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

 8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار 

بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

Leave a reply