عمران نے جس کام کو شرک کہا بند کمروں میں‌خود وہی کیا، سوشل میڈیا پر پرانا کلپ وائرل

0
59
imran khan

عمران نے جس کام کو شرک کہا بند کمروں میں‌خود وہی کیا، سوشل میڈیا پر پرانے کلپ وائرل

سوشل میڈیا پر ایک کلپ کافی وائرل ہے اور اس کو لیکر صارفین سابق وزیر اعظم عمران خان پر کافی تنقید بھی کررہے ہیں. سابق وزیر اعظم عمران خان اس ویڈیو کلپ میں فرما رہے کہ ہارس ٹریڈنگ اور بھیڑ بکریوں کی طرح خرید و فروخت بھی ایک شرک ہے.


ایک صارف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ؛ خان کا واحد سیاسی اصول: بہتان بازی ہے اورسیاسی مقصد: ہر حربہ (صحیح یا غلط) استعمال کر کے وزارت عظمیٰ کا حصول ہے، جبکہ طریقۂ واردات: میڈیا (سوشل، پرنٹ، الیکٹرانک) کے ذریعے اپنے ایک ہیولے کی تخلیق جو ارطغرل کی طرح اکیلا حق کی لڑائی تمام باطل قوتوں سے لڑ رہا ہے اور اسکی حقیقت: نوسربازی اور فتنہ انگیزی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے.


ایک صارف نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے جو ہر وقت جھوٹا بولتا رہتا ہے. صحافی ملک رمضان اسراء نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں عمران خان کہہ رہے کہ: میں نے مغربی جمہوریت میں کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ جیسی چیز نہیں دیکھی اور نہ سنا کہ وہاں کوئی ایسا کچھ کرسکتا ہے۔


عمران خان کے شرک والے ویڈیو بیان سے متعلق صحافی ملک رمضان اسراء نے لکھا کہ؛ عدم اعتماد کے وقت اپنے اراکین کو بکنے پر شرک کا مرتکب ٹہرانے والا عمران خان خود دوسری طرف ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے ایم این ایز خریدنے کے بارے فرما رہا تھا کہ فکر نہ کریں یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو ایک ایک ایم این ایز بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑتا ہے۔

پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

Leave a reply