گندم کے 50 فیصد بیج وفاقی حکومت سپانسر کرے گی. این ایف آر سی سی

0
65

گندم کے 50 فیصد بیج وفاقی حکومت سپانسر کرے گی. این ایف آر سی سی

نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر میں این ڈی ایم اے کے چیئرمین جنرل اختر نواز اور کورڈینیٹر این ایف آر سی سی جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا. اجلاس کے دوران فورم کو سیلاب سے متاثرہ زرعی اراضی کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور اس میں تمام صوبائی سیکرٹریز زراعت نے متعلقہ پلان پیش کیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ گندم کے 50 فیصد بیج وفاقی حکومت سپانسر کرے گی جبکہ باقی صوبوں کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔
نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے مطابق؛ تمام اضلاع میں بیج تقسیم کرنے والی کمیٹی ضلعی انتظامیہ، وفاقی اور این ڈی ایم اے کے حکام پر مشتمل ہوگی جبکہ فورم کو سیکرٹری خوراک نے بیج کی خریداری اور اس کی تقسیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے قانون کے مطابق کاروائی کرے،عدالت کا حکم
اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج
نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ؛ فورم کو ماڈل ولیجز کے بارے میں بتایا گیا جہاں گھروں کے ہر کلسٹر کے ساتھ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس میں مسجد، بنیادی صحت کے یونٹ اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ جبکہ فورم کو ماڈل ہاؤسز کے رہائشی یونٹ لے آؤٹ آپشنز کے بارے میں بتایا گیا جہاں لائیو سٹاک کے لیے جگہ بھی شامل کی جائے گی۔

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
راجہ بشارت کی ایک اور آڈیو لیک؛ کیا کوئی گھر کی خواتین کو ایسے روڈ پر پھینکتا. خاتون کی دُہائی

Leave a reply