صوفیہ مرزا پر عدالت کا برہمی کا اظہار،خاموش رہو، ملا آخری موقع

0
116

صوفیہ مرزا پر عدالت کا برہمی کا اظہار،خاموش رہو، ملا آخری موقع

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے عمر فاروق ظہور کو پاکستانی میڈیا اور انکی سابق اہلیہ صوفیہ مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنے سے روکنے کی کوششوں پر صوفیہ مرزا اور اسکے وکلاء پر اظہار برہمی کیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر صوفیہ مرزا عدالتی عمل میں بلا وجہ مداخلت کرتی رہیں گی تو اسکو نتائج بھگتنا پڑیں گے

گزشتہ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جج نے صوفیہ مرزا سے کہا تھا کہ وہ اپنے وکیل کی موجودگی میں عدالتی عمل میں مداخلت سے گریز کریں اور موجودہ سماعت پر معزز جج نے صوفیہ مرزا اور ان کے وکیل چوہدری عدنان فیض دونوں کو ان کی درخواست خارج کرنے کی وارننگ دی

جسٹس شاہد جمیل نے خوش بخت مرزا (فلم انڈسٹری میں صوفیہ مرزا کے نام سے مشہور) کے وکیل سے پوچھا کہ انہیں عدالت کی مدد کرنی ہے کہ پیمرا کی جانب سے عمر فاروق ظہور کے بارے میں مواد نشر کرکے قانون کی کون سی شق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ فاضل جج نے گزشتہ سماعت پر دیا گیا حکم نامہ بھی پڑھ کر سنایا اور وکیل سے استفسار کیا کہ پیمرا میں دائر شکایت کہاں ہے؟ تاہم وکیل نے مطلوبہ دستاویز عدالت میں پیش کرنے کے بجائے گوگل سرچ سے نکالا گیا مواد جج کو دیا جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا اور وکیل سے کہا کہ وہ ٹھیک سے نہیں سن رہے ہیں کیونکہ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ دائر شکایت کی کاپی فراہم کریں۔ پیمرا کے سامنے اس پر وکیل نے چند پرنٹ شدہ صفحات معزز جج صاحبان کے حوالے کر دیئے۔

وکیل نے تسلیم کیا کہ وہ وقت کی کمی کی وجہ سے کاغذات درست طریقے سے فائل نہیں کر سکے۔ اس دوران صوفیہ مرزا نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوفیہ مرزا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چپ رہو یا بیٹھ جاؤ، دوران سماعت عدالت نے وکیل سے کہا کہ یہ عدالت انہیں تین چار دن کا وقت دے رہی ہے ، اگلی سماعت تک عدالت کی معاونت کریں دلائل دیں ورنہ درخواست نمٹا دی جائے گی

گزشتہ سماعت کے دوران، عدالت نے پیمرا کو کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کی سابق اہلیہ اور اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے دائر درخواست پر میڈیا میں پیشی پر پابندی کے لیے نوٹس جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔صوفیہ مرزا نے
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ پیمرا کے ذریعے تمام ٹی وی چینلز کو عمر فاروق ظہور پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے کی سازش رچی، ناکامی پر خود کو زخمی کر لیا صوفیہ مرزا

خیال رہے کہ اس جوڑے کی 14 سال قبل طلاق ہوئی تھی اور تب سے وہ اپنی 14 سالہ بچیوں زینب عمر اور زنیرہ عمر کی تحویل کے لیے قانونی جنگ میں مصروف ہیں جو دبئی میں اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں۔ قبل ازیں بچیوں نے کہا تھا کہ وہ دبئی میں اپنے والد کے ساتھ خوشی سے رہ رہی ہیں اور اپنی ماں کے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر عدالت نے ان کے سابق شوہر اور کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کے میڈیا پر آنے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے.

Leave a reply