شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے کی سازش رچی، ناکامی پر خود کو زخمی کر لیا صوفیہ مرزا
ماڈل صوفیہ مرزا جن کے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ایک لمبے عرصے سے طلاق کے باوجود تنازعات چل رہے ہیں اس کہانی میں ایک نیا موڑ آیا ہے اور ماڈل نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے اپنے سابق شوہرعمر فاروق کے دبئی والے گھر میں ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی لیکن جب سازش ناکام ہوگئی تو خود کو زخمی کر لیا.رپورٹس کے مطابق قانونی دستاویزات میں باقاعدہ ماڈل کی طرف سے اعتراف جرم کر لیا گیا ہے. ماڈل نے اپنے سابق شوہر کےدبئی کے اپارٹمنٹ میں ڈاکہ ڈال کر نصف ملین کے قریب درہم نقد اور جیولری اور لاکھوں درہم مالیت
کی گھڑیاں چرانے کی سازش کی تھی. اداکارہ کو جب یہ منصوبہ ناکام ہوتا نظر آیا تو انہوں نے پھر اپنے سابق شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا اور چاقو سے ان پر وار کئے. صوفیہ مرزا نے سازش اپنی ملازمہ اور سہیلی کے ساتھ مل کر رچی، لیکن ماڈل نے اس سازش کے بارے ڈاکٹر اسد جو ابوظہبی کے ہستپال میں کام کرتے تھے کو بتا دیا ڈاکٹر نے ان کے شوہر کو بتا دیا اور کہا کہ اگر ایسا کچھ ہو تو مزاحمت نہ کرنا قتل بھی کئے جا سکتے ہو.یوں ماڈل کے سابق شوہر نے ماڈل کا منصوبہ ناکام بنا دیا.یاد رہے کہ ماڈ ل نے کچھ عرصہ پہلے ایک پریس کانفرنس کرکے کہا کہ میرا شوہر میری بچیوںکو زبردستی دبئی لے گیا ہے مجھے ان سے ملنے نہیں دیتا تو اطلاعات یہ بھی ہیں کہ بیٹاں اپنی ماں کے ساتھ نہ رہنا چاہتی ہیں اور نہ ہی ان سے ملنا چاہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی ماں جو بھی کررہی ہے ان کا اس کوئی واسطہ نہیں ہے.
صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،
صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،
ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں
پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا
صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم