اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران متعدد بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

باغی ٹی وی : ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں فافن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز کا ٹرن آوٹ 35 فیصد رہا جو عام انتخابات کے مقابلے میں کم تھا۔

عمران خان کا الیکشن کرانے کا مطالبہ حکومتی اتحاد نے مسترد کر دیا

رپورٹ کے تحت سب سے زیادہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ پی پی 209 خانیوال میں رہا جو 53.3 فیصد تھا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 239 کورنگی، کراچی میں رہا جو 14.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

فافن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تمام 11 حلقوں میں مجموعی طور پر 118 امیدواروں نے ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا جب کہ صرف تین خواتین امیدواران انتخابی میدان میں تھیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز پاکستان میں قومی اسمبلی کی آٹھ اور صوبائی اسمبلی کی تین تشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا، جس کے نتیجے میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے چھ پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان جبکہ دو پر پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔

ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ الرٹس جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کریں،مریم اورنگزیب

پنجاب کی تین صوبائی نشستوں میں سے دو پاکستان تحریک انصاف اور ایک نشست مسلم لیگ نون نے جیتی قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے سات پر پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان خود اُمیدوار تھے، ملتان کی نشست پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا-

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے دو ، جمعیت علما اسلام ف (جے یو آئی ف) نے ایک ، پیپلز پارٹی نے دو، مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) نے دو اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ایک سیٹ پر الیکشن لڑا پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی دو نشستیں گنوائی جبکہ مسلم لیگ نون نے اپنے دونوں حلقے کھو دیے۔ جے یو آئی ف، اے این پی اور ایم کیو ایم کامیاب نہ ہو سکیں جبکہ پیپلزپارٹی نے اپنی دونوں سیٹیں جیت لیں-

لانگ مارچ: تاجربرادری کا اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ

Shares: