صحت کارڈ سے اب تک پنجاب میں 24 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد نے اٹھایا فائدہ

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے صحت سہولت کارڈ سے متعلق اعدادوشمارجاری کردئیے

اعدادوشمارکے مطابق ابھی تک پنجاب میں 24 لاکھ 49 ہزار سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرلی ہے۔ابھی تک پنجاب کی عوام تقریبا 54 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 794 سرکاری ونجی ہسپتالوں کو منتخب کیاگیا ہے۔ صوبہ بھر کی عوام صحت سہولت کارڈکے ذریعے187 سرکاری و 607 نجی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ابھی تک 5 لاکھ 26 ہزارسے زائد افراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت ڈائیلسز کروائے ہیں۔

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

پنجاب میں ابھی تک 54ہزار9سو سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ہے۔عمران سکندربلوچ نے کہا کہ پنجاب میں ابھی تک صحت سہولت کارڈکے ذریعے 50 ہزار 400 سے زائد خواتین نے نارمل ڈلیوری جبکہ 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد خواتین نے سیزیرین آپریشن کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔ پنجاب میں ابھی تک 35 ہزار 800 سے زائد افرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے ہرنیہ کے مفت آپریشن کروائے ہیں۔

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

پنجاب میں ابھی تک 35 ہزار 800 سے زائدافرادنے ابھی تک صحت سہولت کارڈکے ذریعے کیموتھراپی کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اب تک 27 ہزار سے زائدافراد صحت سہولت کارڈکے ذریعے انجیوپلاسٹی کی مفت سہولت حاصل کرچکے ہیں۔ پنجاب میں اب تک 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد آنکھوں کے مفت آپریشن کروا چکے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ڈینگی کے مریض بھی اب صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔

Shares: