ریکارڈ یافتہ متحرک ڈکیت و سنیچر گینگ لاہور سے گرفتار

0
42

دوران واردات خاتون شہری کو زخمی کرنے والا ریکارڈ یافتہ متحرک ڈکیت و سنیچر گینگ گرفتارکر لیا گیا

لاہور کے علاقے میں گلشن راوی پولیس نے کارروائی کی اور کاروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزمان اسامہ۔شہریار اور علی حیدر گرفتار کر لئے گئے،ملزمان ڈکیتی جھپٹا کی متعدد وارداتوں میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے ملزمان نے گلشن راوی کے علاقہ میں حالیہ 10 وارداتوں کا بھی انکشاف کیا چند روز قبل ملزمان نے خاتون شہری سے پرس چھینا اور خاتون کو مزاحمت پر زخمی بھی کیا تھا ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا تینوں ملزمان گلشن راوی کے رہائشی 25 سے زائد وارداتوں میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول و گولیاں۔12موبائل فونز۔30 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی ہے،ایس ایچ او انسپکٹر شہزاد رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

قبل ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، نقب زنی میں ملوث 3 رکنی گروہ ہڈیارہ انویسٹی گیشن نے دھر لیا،گرفتار ملزمان میں دانیال عرف منا، سلیمان اور ابرار شامل ہیں، ملزمان سے 16 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،طلائی زیورات نقدی، ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان گن پوائنٹ پر ہاؤس رابری و نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے ،ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف لیا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا

Leave a reply