الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف شوکاز نوٹس معطل کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا.
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین کمیشن پر شوکاز نوٹس معطل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ توہین کمیشن کی کارروائی کے سلسلے میں عمران خان کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس معطل کرنے کا عبوری حکم الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، جس نے قانون کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو نوٹس جاری کیے۔ تینوں افراد کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آرٹیکل 175 اور 204 سے متصادم نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم سے الیکشن کمیشن کا اختیار کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 21 ستمبر کا عبوری حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس