راولپنڈی؛ سرکاری اسکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے پر استاد گرفتار

راولپنڈی میں سرکاری اسکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا گیا.

تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول میں تیسری جماعت کی 10 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جاوید نامی اسکول ٹیچر کو گرفتار کیا، طالبہ زرعی فارم کے سرکاری اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے۔

طالبہ کے والد کے مطابق بیٹی اسکول سے واپس آئی تو بتایا کہ جاوید نامی اسکول ٹیچر واش روم میں لے کر گیا جہاں استاد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، بیٹی نے زور زور سے رونا شروع کر دیا تو ماسڑ جاوید باہر نکل گیا۔ مدعی مقدمہ کا مطالبہ ہے کہ بیٹی کے ساتھ جاوید نامی ٹیچر نے سخت زیادتی کی ہے لہٰذا قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق

Comments are closed.