توہین عدالت کیس عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

عمران خان نے 25 مئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کی گئی یقین دہانی سے لا تعلقی کا اظہار کر کے سارا ملبہ بابر اعوان پر گرا دیا اپنے تحریری جواب میں عمران خان نے کہا پی ٹی آئی لیڈر شپ نے سپریم کورٹ میں میری طرف سے جو یقین دیانی کرائی مجھے اس کا علم نہیں

عمران خان نے عدالت سے تفصیلی جواب کے لئے 3 نومبر تک کے لئے مہلت مانگ لی،عمران خان نے جواب میں سپریم کورٹ کو کرائی یقین دہانی سے لا علمی کا اظہار کیا، اور کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی جانب سے میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں عدلیہ کا احترام ہے۔ سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بابر اعوان نے بھی کیس سے نام حذف کرنے کی استدعا کر دی ،جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ فریق ہی نہیں تھا نہ ہی کسی ادارے کی رپورٹ میں میرا نام آیا،آئی بی اور پولیس رپورٹس میں مجھ پر کوئی الزام بھی نہیں،حکومتی وکیل کی جانب سے لگائے گئے زبانی الزام کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان کا نام کسی وکیل نے لیا نہ ہی عدالتی حکم میں کہیں نام لکھا گیا 25مئی کے عدالتی حکم میں پی ٹی آئی کی اعلی ٰقیادت کا لفظ استعمال ہوا عدالت نے سیکریٹری داخلہ، ڈی سی اٹک کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا، حکومتی عہدیداروں نے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی،خود کو خطرے میں ڈال کر حکومتی ٹیم سے ملنے گیا لیکن وہاں کوئی نہیں تھا،

وکیل فیصل چودھری نے بھی استدعا کی کہ توہین عدالت کیس کی کارروائی سے میرا نام حذف کیا جائے، درخواست گزار ہوں نہ ہی لانگ مارچ کیس میں فریق تھا، ،نہ وکیل میں تو دیگر وکلاء کی طرح عدالت میں بیٹھا تھا، بابراعوان نے اسد عمر کو عدالتی احکامات سے آگاہ کیا اورہدایات لیں ،

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Shares: