عمران خان کا چیف الیکش کمشنر پر دس ارب ہرجانے کا اعلان

لانگ مارچ،عوامی مقام پرعمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں،سیکورٹی ایڈوائزری جاری

ہمیں اسلام آباد پہنچتے ہوئے 8،9 دن لگیں گے، عمران خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر شریف خاندان کا ملازم ہیں چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب روپے کا ہرجانہ کروں گا،

کامونکی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے مجھ پر توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کا الزام لگایا، الیکشن کمشنر نے میری دیانت داری پر سوال اٹھایا الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانہ کروں گا تاکہ آئندہ کسی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں الیکشن کمشنر کو پیچھے سے بھی ہدایات مل رہی ہیں،شوکت خانم کے لیے ہر سال 9 ارب روپے اکٹھے ہوتے ہیں،سب سے بڑا شوکت خانم اسپتال کراچی میں بن رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کے پاس کوئی اختیار نہیں ،کرم میں الیکشن مہم کے لیے 3بار جلسہ منسوخ کرنا پڑا ہم بھیڑ بکریاں نہیں ،انسان ہیں، اللہ نے کہا ظلم کا مقابلہ کرو، شہباز شریف نے ساری زندگی کیا کیا ہے؟حکمرانوں نے ملک کو لوٹا، لوگوں نے مجھے ووٹ دیئے، ڈرائی کلین کر کے حکمرانوں کو پھر ہم پر مسلط کر دیا،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو جانور نہ سمجھیں ، ہم گائے بھینسیں نہیں ہیں، یہ ملک تب تگڑا ہوگا، جب ادارے مضبوط ہوں گے،ادارے تب تگڑے ہوتے ہیں جب قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، میں نے لندن میں فلیٹ نہیں بنائے، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے ،ایک بھی غیر قانونی کام کیا ہو تو عدالتی فیصلے کا انتظار نہیں کروں گا خود چھوڑ دوں گا

لانگ مارچ میں ایک دوسرے مقام پرخطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاست نہیں جہاد ہے، جب تک پاکستان رہے گا ہم قائد اعظم کا شکریہ ادا کرتے رہیں گے، میرا ایک ہی مقصد ہے کہ میری قوم حقیقی طورپر آزاد ہو، آزادی ملنے تک یہ مارچ رکنے والا نہیں،جیلو ں میں صرف غریب لوگ قید ہیں، امیر چور بیرون ملک فرار ہوجاتے ہیں، قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک کو نقصان پہنچے گا،ایمن آباد کے لوگوں کے ساتھ ملکر حقیقی آزادی حاصل کریں گے، نواز شریف کو دوسال کی تحقیقات کے بعد سزا ملی،قوم اس وقت آزاد ہوگی جب امیر اور غریب کیلئے ایک قانون ہوگا،ہمارے دور میں ملک خوشحالی کی طرف جا رہا تھا، بیرونی سازش کے تحت آنےوالے لوگوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، نواز شریف ماحول کے سازگار ہونے کا انتظار کرر ہے ہیں ہمیں اسلام آباد پہنچتے ہوئے 8،9 دن لگیں گے، سارے پارکستان سے اسلام آباد کی طرف قافلے نکلیں گے،

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

عمران خان کے لانگ مارچ کا آج چوتھا روز ہے، جمعہ کو لاہور لبرٹی سے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا، لانگ مارچ مقررہ مقام اور شیڈول کے مطابق نہیں چل رہا، اطلاعات کے مطابق لانگ مارچ میں افرادی قوت کم ہونے کی وجہ سے عمران خان شدید پریشان ہیں اور اسی وجہ سے کارکنان کو رات کو سڑکوں پر چھوڑ کر خود لاہور آ جاتے ہیں

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Comments are closed.