باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ میں عمران خان کے خطاب کے بعد ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ عمران خان پر برس پڑیں

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسا جھوٹا انسان آج تک نہیں دیکھا، عدالت نے ابھی اسکی نااہلی ختم نہیں کی صرف میانوالی میں ضمنی الیکشن سے روکا ہے اور یہ ڈنکے کی چوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ کیا نوٹس لے گی؟؟؟

ایک اور ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ نیازی نے جس طرح سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی اور ان کو دھمکیاں دیں، میں اسکی شدید مذمت کرتی ہوں۔۔یہ بدزبان شخص کب تک لوگوں کی پگڑیاں اچھالتا رہے گا، اس لاڈلے کو کوئی لگام ڈالنے والا نہیں؟؟؟

ایک اور ٹویٹ میں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ آج تو نیازی بیچارہ واقعی خطاب کے دوران اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑ گیا کہ خدا کا واسطہ ہے مجھے واپس لے آؤ۔۔۔یہ بزدل آدمی ایک طرف دھمکیاں دیتا اور دوسرے لمحے ہی ہاتھ جوڑ کر منتیں شروع کر دیتا ہے۔

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Shares: