مزید دیکھیں

مقبول

پاک بحریہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کو تیار

پاک بحریہ کی بھارتی ائرکرافٹ کیریئر کی نقل و...

پاکستان کا خوف،بھارت نے 28 ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

بھارتی حکومت نے پاکستان سے ممکنہ جوابی کارروائی کے...

پاک بھارت کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں،چین

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی...

عمران خان کا مارشل لا لگانے کا بیان قابل مذمت ہے ، شیری رحمان

عمران خان کا مارشل لا لگانے کا بیان قابل مذمت ہے ، شیری رحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر برس پڑیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مارشل لا لگانے کا بیان قابل مذمت ہے۔ جو سیاستدان 26 سال سیاسی جدوجہد کا دعویٰ کرتا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ مارشل لا لگانا ہے تو لگا دو۔جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لا لگانے پر نہیں اکساتا۔ اس کا مطلب ہے عمران خان چاہتے ہیں ملک میں مارشل لا لگے۔عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نہ ہو۔ یہ جمہوری اور آئینی نہیں فاشسٹ سوچ کی نشانی ہے۔ ادارے کہہ رہے ہم سیاست میں مداخلت نہی کریں گے یہ کہتے ہیں مداخلت کرو اور مجھے اقتدار میں لاؤ۔ ان کا مقصد ہے ڈیل دو یا مارشل لا لگائو

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ کیا کوئی پارلیمانی اور آئینی جمہوریت میں یقین رکھنے والا سیاستدان اداروں سے غیر آئینی کام کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے؟ان کی "26 سال کی جدوجہد” صرف چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہے۔ کون سا سیاستدان اداروں سے غیر آئینی مداخلت یا مارشل لا لگانے کا مطالبہ کرتا ہے

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ خونی انقلاب کی بات کرنے والے عمران خان اب تیار رہیں،عمران خان اقتدار کیلئے کسی حد تک جانے کو تیار ہے،عمران نیازی ملک میں خون ریزی دیکھنا چاہتے ہیں،عمران خان اقتدار چھننے کا غصہ پاکستان کی عوام پر اتار رہا ہے،عمران خان کو بلا کر پوچھیں ملک میں خونریزی کا مطلب کیا ہے ان سے پوچھیں کہ انہوں نے ملک میں مارشل لا لگانے کا بیان کیوں دیا،عمران خان آج بھی چاہتا ہے کہ وہ پاکستان کا وزیر اعظم بن جائے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan