کینیڈا نے ایران پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کردیں

0
64

کینیڈا نے ایران پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

باغی ٹی وی : کینیڈا کی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین پابندیوں میں چارافراد اور دو اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں ایران کے سینیر حکام اور قانون نافذ کرنے والی فورسز شامل ہیں کینیڈا نے ان پرنہتے مظاہرین کو دبانے اور ان کی گرفتاری میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا تھا۔

سوئزرلینڈ میں دو کلومیٹر لمبی دنیا کی طویل ترین ٹرین کے سفر کا آغاز

کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی عوام بشمول خواتین اورنوجوان اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے طویل عرصے تک ایک ایسی حکومت کو برداشت کیا ہے جس نے جبرواستبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ان کی انسانیت کودبایا اوران کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے کینیڈا ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ وہ جرآت مندانہ انداز میں بہتر مستقبل کا مطالبہ کر رہے ہیں-

انجلینا جولی نے ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے فارسی کی نظم شئیر کر دی

اس سے قبل یورپی یونین کی جانب سے ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن پر ایرانی پولیس اور وزیر مواصلات سمیت چار ایرانی اداروں اور 11شخصیات پر ویزا اور اثاثے منجمد کرنے کی پابندیاں لگائی تھیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا انسانی حقوق کی مبیّنہ خلاف ورزیوں پرایران پرحال ہی میں متعدد پابندیاں عاید کرچکا ہے ان میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہساامینی کی ہلاکت کے ردعمل میں پابندیاں بھی شامل ہیں-

اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر 13ستمبر کو ایران میں گرفتار ہونے والی 22سالہ مہسا امینی تین روز بعد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی ان کی پُراسرارموت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور ایرانی حکام اس احتجاجی تحریک کو دبانے کے لیے کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔

ایران کیساتھ جوہری معاہدےکی بحالی کی ناکامی پر وقتِ ضرورت فوجی آپشن زیرِغورہے،امریکی ایلچی

Leave a reply