انجلینا جولی نے ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے فارسی کی نظم شئیر کر دی

0
31


ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے فارسی کی نظم شئیر کر دی۔

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر نظم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایرانی دوست نے مجھے اس نظم کی یاد دلائی، میں آج ان تمام نوجوان ایرانیوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو ایرانی خواتین کے ساتھ کئی دہائیوں سے کیے جانے والے جبری سلوک کے خلاف بہادری سے کھڑے ہیں. یاد رہے اس سے پہلے بھی انجیلنا جولی ایرانی اور افغان خواتین کے حق میں آواز بلند کر چکی ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں۔

جس کے بعد ایران میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرے شروع ہو گئے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، اس پر امریکی صدر کا بھی کہنا تھا کہ امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔ امریکا ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق

Leave a reply