5 سالہ بچی جبری شادی کیس؛ بلوچستان حکومت سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب

0
101
wifaqi shari adalat

5 سالہ بچی جبری شادی کیس میں عدالت نے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے.

وفاقی شرعی عدالت نے خضدار میں پانچ سالہ بچی کی جبری شادی پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ایک خبر کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے بلوچستان میں پانچ سالہ بچی سے جبری شادی کے واقعے پر از خود نوٹس لیا ہے جس کی سماعت وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید محمد انور نے کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا واقعہ ہماری شریعت کے سخت خلاف ہے جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، پانچ سالہ بچی کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے، نکاح خواں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس بیان پر شرعی عدالت نے بلوچستان حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
واضح رہے کہ چیف جسٹس شریعت کورٹ نے بچوں کی شادی کو غیر اسلامی اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ پانچ سالہ بچی کی جبری شادی کا واقعہ بلوچستان کے علاقہ خضدار میں رپورٹ ہوا تھا۔
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش

Leave a reply