باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر بغاوت کیس میں فرد جرم 19 نومبر کو عائدکی جائے گی
شہباز گل کو عدالت نے 19 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا، شہباز گل اور دیگر کے خلاف مقامی عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اینڈسیشن جج طاہر عباس نے کیس کی سماعت کی شہبازگل وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ باقی ملزمان کی کیا پوزیشن ہے ؟ تفتیشی افسر نے کہاکہ مکمل چالان یہی ہے ایڈیشنل سیشن جج نے کہاکہ آپ لکھ کر دے دیں ،پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج 265 سی پر عمل ہو جائے آئندہ سماعت پر چارج فریم ہو جائے ،وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن بیان دے دیں وہ باقی ملزموں کیخلاف کیس کی پیروی نہیں چاہتے
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباسی سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہی تو انہوں نے لکھ کر دیا ہےعدالت نے شہباز گل اور عماد یوسف کی حاضری لگائی عدالت نے فرد جرم کیلئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل ودیگر ملزمان پر 19 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی عدالت نے شہباز گل سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا،
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش