پانچ کروڑ تاوان مانگنے والے ملزمان فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

پولیس نے ایک کاروائی کے دوران دو کمسن بچے بازیاب کروا لئے اس دوران بچے اغوا کرنے والے چار ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں کاروائی کی اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضے سے دو بچے بازیاب کروا لئے گئے،

ملزمان نے شاہ فیصل کالونی سے دو بچے اغوا کر کے انکے والد سے پانچ کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، پولیس نے رینجرز کی مدد سے کاروائی کی اور بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، موبائل فون، موٹر سائیکل بھی برآمد کئے ہیں ، پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، کیس کا مقدمہ بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا

واضح رہے کہ شہر قائد کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے آٹھ سالہ رحیم اورتین سالہ روحان کو گھر سے ٹیوشن پر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا اور ملزمان نے پانچ کروڑ تاوان کی ڈیمانڈ کی تھی،

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب تھانہ سرجانی کے علاقے یوسف گوٹھ اور اطراف کے ٹارگیٹڈ علاقوں میں بھی جرائم پیشہ ور ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 120 سے زائد مشکوک گھروں ،گوداموں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائیس کے ذریعے دورانِ آپریشن 135 افراد کو چیک کیا گیا، جبکہ 04 مشکوک و مشتبہ افراد کو ضابطے کے تحت گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کا تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی دیگر اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

Shares: