چولستان کی اراضی مقامی بے زمین افراد کو جلد الاٹ کرنے پر غور

0
51

چولستان کی اراضی مقامی بے زمین افراد کو جلد الاٹ کرنے پر غور
چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ چیئرمین اتھارٹی صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے صدارت کی۔ سی ڈی اے کے ارکان ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق اور فوزیہ عباس بھی موجود تھے جبکہ کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں چولستان کا سرکاری رقبہ مقامی بے زمین افراد کو الاٹ کرنے کی سکیم پر غور سمیت متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ الاٹمنٹ کیلئے 64 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں سے جانچ پڑتال کے بعد 18 ہزار افراد اہل قرار پائے ہیں۔ کمشنر بہاولپور نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی 27 ہزار 661 لاٹس کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کریگا۔

بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

بچوں کے ساتھ بدفعلی، بنائی جاتی تھیں ویڈیو، خواتین بھی تھیں گھناؤنے کام میں شامل

چیئرمین سی ڈی اے محمد بشارت راجہ نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چولستان کے تمام بے زمین خاندانوں کو اراضی فراہم کرنا چاہتی ہے۔ اس زمین پر سب سے زیادہ حق مقامی افراد کا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیٹیگری بی اور سی اراضی کے امیدواروں کو پہلے الاٹمنٹ کی جائے۔ اضافی عملہ لگا کر ایک ماہ کے اندر الاٹمنٹ کا کام مکمل کیا جائے۔ گورننگ باڈی نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی۔ سی ڈی اے میں آنے والے کالونلائزیشن آفیسرز کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس نے سی ڈی اے میں تعینات 338 کنٹریکٹ ایس این ایز کو ریگولر کرنے کی منظوری دی جبکہ اتھارٹی کے ملازمین کو 25 فیصد اضافی الاؤنس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply