کراچی:کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پولیس کے اہلکار کراچی میں امن و امان قائم کرنے کی بجائے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہو نےلگے۔محکمہ انسداددہشت گردی نےکراچی میں کارروائی کرکےسی ٹی ڈی کےافسر،کانسٹیبل اور ایک ملزم کو تاجر کے اغوا کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

 

حکام کے مطابق انسپکٹر جاوید نے آکاش نامی تاجر کو اغواکرکے 50لاکھ تاوان مانگا۔ ملزمان سے تاوان کی مد میں وصول 5 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیا گیاسی ٹی ڈی پولیس نے انسپکٹر جاوید کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان مغوی کوگاڑی میں لے کر گارڈن میں گھوم رہے تھے۔

 

گرفتار انسپکٹر نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ آکاش نامی تاجر کو کوئٹہ اور افغانستان میں رابطوں کی تحقیقات کیلئے حراست میں لیا۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے کراچی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیاتھا ۔

 

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے مذکورہ اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون یکم اکتوبر کو مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا۔

 

راجہ عمر خطاب نے مزید بتایا ہے کہ اس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 ہائی پروفائل دہشت گرد مارے گئے تھے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد جدون تقریباً 1 ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھا۔

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

Shares: