اس میں کوئی غیرت اور شرم نہیں،علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو وائرل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو وائرل ہو گئی ہے،

پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری علی آمین گنڈا پور کی آڈیو وائرل ہوئی ہے، آڈیو میں سابقہ صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، علی امین گنڈا پور نے آڈیو میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ پر شدید تنقید کی ہے ، آڈیو میں سیف اللہ برادران کو بھی برے القابات سے نوازا گیا،

آڈیو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہشام انعام اللہ اداروں کے تحفظ کے لئے ریلیاں نکال رہے ہیں اسکو شرم آنی چاہئیے۔ہشام فنڈ پی ٹی آئی سے لیتا ہے اور ریلیاں اداروں کے تحفظ کے لیے نکالتا ہے۔فنڈ کے لیئے سی ایم کی منتیں کرتا ہے اس میں کوئی غیرت اور شرم نہیں ،آڈیو میں سلیم سیف اللہ خان کو بھی انٹرنیشنل لوٹا کہا

علی امین نے شوکت نامی شخص کو ہدایت کی کہ ہشام کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے فوری ہٹا دیں .علی آمین گنڈاپور نے وزیر اعلی محمود خان سے بھی ہشام انعام اللہ کے فنڈ کو بند کرنے کی درخواست کی ۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہین ، اسے قبل بھی علی امین گنڈا پور کی آڈیو سامنے آئی ہیں،گزشتہ دنوں ،وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ ایک پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو پیش کی جس میں سابق وفاقی وزیر ایک نامعلوم شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟ بندوقیں اور لائسنس کتنے ہیں اور بندے کتنے ہیں۔ جس پر وہ نامعلوم شخص کہتا ہے کہ بندے اور بندوقیں بہت ہیں، آپ جتنے بولیں، اور لائسنس بھی بہت ہیں۔مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈا پور اس شخص سے پوچھتے ہیں کہ اسلام آباد کی سرحد کے قریب کون سی کالونی لگتی ہے؟۔ جس پر وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے تو آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔ علی امین کہتے ہیں کہ بندے اور اسلحہ وہاں پر پہنچا دیں۔ جس پر وہ بندہ کہتا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں سب ہوجائے گا۔

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Leave a reply