ظاہرپیر: لڑکی سے دوستی کے شبہ پر ظاہر پیر میں شہریوں نے اپنی عدالت لگالی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے نوجوان کو پکڑ کر بال موندھ دئیے ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر میں لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں نوجوان کو پکڑ کر شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے مبینہ عاشق کو پکڑ کر اسکے سر کے بال کاٹ دئیے اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر انسپکٹر سیف اللہ کورائی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں مرکزی ملزمان محمد نعیم اور زاہد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کیپٹن (ر) دوست محمد نے میڈیا کو بتایا کہ تمام شواہد کی روشنی میں ملزمان کوعدالت سےقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لے کر اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہےایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے قصوری چوک پر قتل ہونے والے 20 سالہ نوجوان کے قتل کا سراغ مل گیا، مقتول کو چچا زاد بھائی نے بیوی سے تعلقات کے شبہ پر قتل کیاپولیس حکام کے مطابق 20 سالہ نوجوان سلیم کو قصوری چوک پر گولیاں مار کر قتل کیا جس پر نیو ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکمل کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،
پولیس کے مطابق قاتل اکمل ، مقتول سلیم کا چچازاد بھائی ہے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ ملزم کی بروقت گرفتاری پر سی پی او نے پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے