لانگ مارچ،عوامی مقام پرعمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں،سیکورٹی ایڈوائزری جاری

0
131
لانگ مارچ،عوامی مقام پرعمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں،سیکورٹی ایڈوائزری جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف آج پنڈی میں میدان سجا رہی ہے، عمران خان جلسہ کے شرکاء سے خطاب کریں گے

لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر مبینہ حملے کے بعد اب آج کے لانگ مارچ اور جلسہ کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا پنجاب سینٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم 3 شفٹوں میں کام کرے گا پنجاب سینٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم کے انچارج اے آئی جی آپریشن ہونگے سیاسی سرگرمیوں کے جاری رہنے تک سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم فعال رہے گا، لانگ مارچ کے حوالہ سے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کی گئی ہے پی ٹی آئی قیادت کو 28 نکاتی ایڈوائزری سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم کو ہدایات تحریری طور پر دی گئیں .

پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وی آئی پی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اعلیٰ قیادت کیلئے بلٹ پروف روسٹرم اور اسٹیج لازمی ہے عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں،کسی عوامی مقام پر عمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں، روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے،سیکیورٹی افسر اورقانون نافذکرنے والے اداروں سے رابطے میں رہ کرنقل و حرکت کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ وی آئی پی کی گاڑی کی پارکنگ الگ اور مخصوص ہو گی،اسٹیج پر شرکاکی فہرست پہلے سے انتظامیہ کو فراہم کی جائے، فہرست کے علا و ہ کوئی بھی ا سٹیج پر نہیں جا سکے گا، جلسہ گاہ میں کوئی مسلح پرائیویٹ گارڈ نہیں ہوگا، عمران خان کسی مقام پر عوام سے ملاقات نہیں کریں گے، جلسے میں ڈرون کیمرہ اورآتشبازی پر مکمل پابندی ہو گی،کارکنوں کو کسی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی،

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا، وزیرآباد میں مبینہ حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے تھے، اسکے بعد تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جلسے کئے، آج تحریک انصاف پنڈی کی جانب مارچ کر رہی ہے،

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Leave a reply