بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

0
42

بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

 ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتے تھے اور شہریوں سے بینک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پیسے ٹرانسفر کر لیتے تھے۔ ملزمان اب تک مختلف شہریوں سے 3 لاکھ 84 ہزار 730 روپے کا فراڈ کر چکے تھے۔

ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال 3 موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد اکرم، عمران اکرم اور احسان الحق شامل ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل یا آن لائن بینکنگ نسبتاً ایک نیا رجحان ہے اور اس میں دن بدن اضافہ بھی ہو رہا ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹیل بینکنگ فروغ پا رہی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ سال کے پہلی سہ ماہی تک گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں ڈیجیٹل بینکنگ ٹرانزیکشنز میں چار فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو ساڑھے 29 کروڑ سے بڑھ کر تقریباً 31 کروڑ تک پہنچ گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
تاہم ڈیجیٹل بینکنگ ٹرانزیکشنز میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ان میں فراڈ اور بینکاری کے شعبے کے صارفین کو ان کی رقم سے محروم کرنے کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کی تصدیق پاکستان میں بینکنگ محتسب کے ادارے نے بھی کی ہے۔ اس ادارے کی رپورٹ کی مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کی وجہ سے اس ادارے میں درج ہونے والی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply