پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
ضلع ویسٹ پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان مین روڈ ڈبہ موڑ کے قریب شہری سیف اللّٰہ کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کر کے واردات ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KEX-9982 کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ملزمان کیخلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں ڈکیتی و اسلحہ کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے گرفتار ملزمان میں آفاق ولد ریحان اور محمد دانش ولد محمد سلمان شامل ہیں
علاوہ ازیں تھانہ لانڈھی پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ سے پولیس مقابلہ ہوا ہے،ایک مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا،پولیس اور ملزمان کے درمیان فاٸرنگ کا تبادلہ لانڈھی نمبر 1 نزد ہاٸی اسکول کے قریب پیش آیا,گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، دو چھینے ہوے موباٸل فون برآمد کر لئے گئے،گرفتار زخمی ڈکیت ملزم کی شناخت جنید ولد سید حسین کے نام سے ہوٸی جبکہ دوسرے فرار ملزم کا نام نامعلوم ہوا ۔گرفتار اور فراری ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے , پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار