اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا
تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ عمران خان کے الفاظ اور لہجہ مناسب نہیں تھا،ملک کے سابق وزیراعظم اور سیاسی لیڈر سے ایسی زبان کی توقع نہیں کی جا سکتی، عمران خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ جج کا نام لے کر مخاطب کرنا حیران کن تھا،سابق وزیراعظم اور سیاسی لیڈر سے ایسی زبان کی توقع نہیں کی جا سکتی، عمران خان نے عدالت پیش ہو کر اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا۔ خاتون جج کی عدالت گئے اور ان سے معافی مانگنی۔ کنڈکٹ پر شک کا فائدہ نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلے کے ساتھ اضافی نوٹ بھی لکھا،جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں شک کا فائدہ دینے والے پیراگراف سے اختلاف کیا، اور لکھا کہ عمران خان پر فرد جرم عائد ہی نہیں ہوئی تھی، عمران خان کو معاف کیا گیا کہنا ہی عین انصاف ہے، عمران خان نے توہین کو تسلیم کر کے معافی کے عمل سے ختم کیا، جسٹس بابر ستار نے بھی شک کا فائدہ دینے والے پیراگراف کی حد تک اختلاف کیا
واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کا بیان حلفی منظورکر لیا گیا تھا عمران خا ن کے خلاف شوکاز نوٹس خارج کر دیا گیا، دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ڈسٹرکٹ کورٹ بھی گئے، عمران خان کے کنڈکٹ کو دیکھتے ہوئے عدالت شوکاز نوٹس خارج کرتی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت شوکاز نوٹس خارج کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دانیال عزیز کیسز کے فیصلے موجود ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دانیال عزیز کیس کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں؟ ،توہین عدالت کیس میں عمران خا ن کے خلاف شوکاز نوٹس خارج کر دیا گیا
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تحریری دلائل دے دیئے، ہم وہ فیصلے میں لکھ دینگے، عدالت عمران خان کے بیان حلفی سے مطمئن ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےتوہین عدالت کیس میں عمران خان کا بیان حلفی منظور کرلیا
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے







