پرویز الہٰی،مونس الہٰی کے بیانات پر پی ٹی آئی میں تشویش کی لہر،ہنگامی اجلاس طلب

0
152

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے بیانات پر پی ٹی آئی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے بیانات کو پارٹی پالیسی کے برعکس قرار دے دیا،پی ٹی آئی کے اہم رہنماوں نے پرویز الہٰی کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا،پرویز الہٰی کے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان پر ارکان عمران خان کے سامنے پھٹ پڑے، پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کے سامنے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایسا بیان کیوں دیا؟ کس کے کہنے پر دیا؟ ارکان نے عمران خان کو وضاحت مانگنے کی رائے دے دی، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے بیانات پر فوری وضاحت لی جائے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ارکان کے خدشات پر مشاورت کے لیے آج زمان پارک میں اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا،

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ مارچ تک اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، البتہ عمران خان کہیں گے تو تحلیل کر دوں گا لیکن مشاورت ضروری ہے، عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران پنڈی میں اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا تا ہم ابھی تک تحریک انصاف فیصلہ نہ کر سکی، پرویز الہیٰ بھی عمران خان کے فیصلے میں رکاوٹ بن چکے ہیں جسکی وجہ سے عمران خان اسمبلیوں کو تحلیل کو مزید طول دینا چاہتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے خلاف ہیں،قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی پنجاب میں ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں،قریبی ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کا پی ٹی آئی کو فائدہ ہو گا،عمران خان کو راضی نہ کر سکے تو اسمبلی تحلیل کر دیں گے،

ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

Leave a reply