بیوہ خاتون کو تین سال بعد بیٹی کی شادی کی مد میں میرج گرانٹ کی ادائیگی

0
80
چار شادیوں بارے درخواست وفاقی شرعی عدالت سے خارج

وفاقی محتسب کے حکم پر بیوہ خاتون کو تین سال بعد بیٹی کی شادی کی مد میں میرج گرانٹ کی ادائیگی ہوگئی ۔

کوئٹہ کی رہائشی بیوہ خاتون کو بار بار دفتر کے چکر لگانے کے بعد بھی بیٹی کی میرج گرانٹ نہیں دی گئی ۔مذکورہ خاتون گزشتہ ساڑھے تین سال سے محکمے میں درخواست دے رہی تھی کہ اس کو بیٹی کی شادی کی مد میں رقم عنایت کی جائے مگر شومیۓ قسمت کہ کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔بالآخر بیوہ خاتون نے وفاقی محتسب کے ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست دائر کی ۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کے حکم پر عملے نے کاروائی کا آغاز کیا اور کارروائی کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ بیوہ خاتون حقیقی طور پر میرج گرانٹ کی رقم سے آج دن تک محروم ہے ۔

وفاقی محتسب نے فوری طور پر محکمہ کو احکامات جاری کیے کہ بیوہ خاتون کو میرج گرانٹ کی رقم ادا کی جائے ۔وفاقی محتسب کے احکامات کے بعد محکمہ نے پچاس ہزار روپے کا چیک خاتون کو کوئٹہ بھجوا دیا ۔رقم موصول ہوتے ہی مذکورہ خاتون وفاقی محتسب کے ریجنل آفس کوئٹہ تشریف لائیں ۔اور وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا ۔

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

Leave a reply