رابطہ عالم اسلام کا دنیا کے مصیبت زدہ افراد کی مدد کے لیے معاہدہ کرلیا گیا

0
77

رابطہ عالم اسلام کا دنیا کے مصیبت زدہ افراد کی مدد کے لیے معاہدہ کرلیا گیا

رابطہ عالم اسلامی نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ دنیا کے متعدد ممالک میں مسلح تنازعات سے متاثرہ افراد، بے گھر ہونے والوں اور نقل مکانی کرنے والوں کو انسانی امداد کا ایک جامع پیکج فراہم کیا جا سکے۔ ایک عالمی ادارے کی خبر کے مطابق اس معاہدے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل، مسلم اسکالرز کی انجمن کے صدر ڈاکٹر محمد العیسیٰ اور ریڈ کراس کے سیکریٹری جنرل اور سی ای او جب ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے سربراہ جگن چاپگین نے دستخط کیے۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے اس موقعے پراس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تعاون انسانی ہمدردی کے اہداف کے حصول کے لیے بہت ضروری ہے۔ رابطہ عالم اسلامی انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ساتھ تعاون کرنے پر خوش ہے۔ اس معاہدے سے جنگوں سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کی جا سکے گی، تارکین وطن اور بے گھر افراد کی تکالیف کو کم کرنے میں بھی مدد ملےگی۔”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
جاگن چاپگین نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ ہماری شراکت داری دنیا بھر میں آفات اور بحرانوں سے متاثر ہونے والوں تک پہنچنے کے لیے اہم ثابت ہو گی۔ اس تعاون کے ذریعے انسانیت اور انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے ہماری مشترکہ وابستگی مضبوط ہو گی۔” معاہدے کے مطابق رابطہ عالم اسلامی وسائل، علم، تجربہ، رابطے، معلومات کو پھیلانے اور ہر منصوبے کا تفصیلی جائزہ جائزہ لے گا، جبکہ بین الاقوامی فیڈریشن طے شدہ منصوبوں کو طے شدہ معیار اور وقت کے ساتھ نافذ کرے گی اور باقاعدہ رپورٹس فراہم کرے گی۔

Leave a reply