قتل، اندھے قتل، تیزاب گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 25 ملزمان گرفتار

0
48
سفاک باپ نے 22 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر لاش سوٹ کیس میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے جرائم پشیہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں قتل، اندھے قتل، تیزاب گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 25 ملزمان سمیت ڈکیتی، چوری و دیگر جرائم کے 3730ملزمان گرفتار کر کے چار کروڑ روپے سے زائد کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا،4802 مقدمات چالان، 1745جھوٹے مقدمات خارج کئے گئے،5455ملزمان گرفتار کئے گئے،اے کیٹگری کے 51خطرناک اشتہاریوں سمیت309 اشتہاری ملزمان گرفتار، 297 عدالتی مفروران،55سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کر لئے گئے، پیشہ ور 17 گینگز کے 42 ملزمان گرفتار،422 مقدمات ٹریس،53لاکھ سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا،عورتوں، بالغان اور بچوں کے اغواء کے 182مقدمات میں 184 مغویان بازیاب کروا لئے گئے،

انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت میں شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگی بہن ساتھیوں سمیت گرفتار کر لی گئی،شہری عدنان کو چند روز قبل کوٹ لکھپت کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا،مقتول کی بہن آسیہ، عباس سمیت شوٹرز مرتضی اور نعیم کوسی سی ٹی وی کیمروں اور جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزم آسیہ اٹلی میں مقیم وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ مقتول عدنان اس بات پر راضی نہ تھا، ملزم وقاص نے آسیہ سے پلاننگ کر کے اپنے بھائی عباس کے ذریعے شوٹرز کو 2 لاکھ70ہزار کی رقم دے کر عدنان کو قتل کروایا، ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،

انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن۔۔ایڈووکیٹ فیصل شہزاد کے اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم علی احمد نے سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر مقتول فیصل شہزاد کو اس کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی میں اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، بہنوئی کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتارکر لیا گیا،مقتول عثمان کی ملزمان دلاور، جابر علی اور اکبر علی کی بہن سعدیہ سے پسند کی شادی ہوئی تھی،مقتول عثمان نے ملزم دلاور کی بیوی سے بھی ناجائز تعلقات استوار کر لیے تھے، جس کا انہیں رنج تھا،ملزمان نے عثمان کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا،ملزمان نے مقتول کی نعش آشیانہ سکیم کے عقب کھلی جگہ گہری کھائی میں پھینک دی تھی،مقتول کی موٹر سائیکل اور آلہ قتل 2چھریاں برآمد کر لی گئیں ہیں،

انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے بیٹی اور داماد کے ڈبل مرڈر کی واردات میں ملوث ملزم محمد شریف گرفتار کر لیا،مقتول عدنان نے ملزم کی17سالہ بیٹی فرح بی بی کے ساتھ شادی کر لی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا،ملزم محمد شریف نے نے بیٹیھ اور داماد کو گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا، آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا، انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے ہی ڈبل مرڈر کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا۔مقتولین اسد اور حمزہ تقریباً ایک سال قبل اپنے والد عبدالقیوم(پولیس اہلکار) کے قتل کے جرم میں جیل گئے،ضمانت پر رہا ہو کر آئے تو حقیقی چچا جاوید کے بیٹے حزیفہ اور صغیر نے قتل کر دیا، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا،

انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے بڑے بھائی کو قتل کرنے والے چھوٹے بھائی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،ملزم شہباز عرف چھنو نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اپنے بڑے بھائی حیدر علی کو منہ میں فائر مار کر قتل کر دیاتھا،ملزم شہباز کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ۔۔ بیٹی کے اغواء کے مقدمہ کی پیروی کرنیوالے باپ کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا،مقتول ناصر حسین نے تھانہ کاہنہ میں اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا،ملزم دانش مقدمہ خارج کروانے اور صلح کے لیے ناصر حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا،انکار پر ملزم نے گھر میں گھس کر ناصر حسین کے پیٹ میں فائرمارکر زخمی کر دیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا

انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت۔۔ 22سالہ منگیتر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا،ملزم خرم شہزاد کی 3سال قبل 22سالہ کرن شہزادی سے منگنی ہوئی تھی،مقتولہ کرن شہزادی نے شادی سے انکار کر دیا جس کا ملزم خرم شہزاد کو رنج تھا،ملزم نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کرپیٹرول چھڑک کر مقتولہ کو آگ لگا دی تھی، انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت۔۔سسر کو قتل کرنیوالا داماد بھائی سمیت گرفتارکر لیا گیا،ملزم معظم علی کی شادی گونگی لڑکی ماریہ سے ہوئی،جن کا آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا،جھگڑوں کی وجہ سے ماریہ اپنے والدفریاد کے گھر رہ رہی تھی، مقتول صلح کے لیے سسرال آیا،تلخ کلامی پر ملزم معظم علی اور ذوالفقارنے اپنے سسر فریاد کا سر دیوار کے ساتھ مار کر قتل کر دیا،سگے باپ کو قتل کرنیوالے بیٹے ماں سمیت گرفتار کر لئے گئے،مقتول شوکت علی کا اپنی بیوی ناہید اختر سے جھگڑا ہوا،ماں سے جھگڑا کرنے پر حسین عرف صابی اور حسنین نے فائرنگ کر اپنے والد شوکت علی کو قتل کر دیا،آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا

انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت۔۔ ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونیوالا مغوی صوبہ سندھ سے بازیاب کروا لیا گیا،چند روز قبل مغوی زبیر علی اور اس کے چچا شوکت علی کو ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کر لیا گیا،پولیس ٹیم نے شب و روز کی محنت کے بعد مغویان کو گھوٹگی سندھ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا،

انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ۔۔معمولی گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کا ناک کاٹنے والا ملزم داماد سمیت گرفتارکر لیا گیا، ملزم قربان علی نے معمولی جھگڑے پر داماد علی رضا کی مدد سے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی تھی۔رشتہ سے انکار پر25سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، گرفتار ملزم آصف جو کہ پہلے سے شادی شدہ ہے، متاثرہ لڑکی تہمینہ سے بھی شادی کرنا چاہتا تھا،انکار پر گھر میں گھس کر ملزم آصف نے تہمینہ پر تیزاب پھینک دیا،تیزاب سے لڑکی کا چہرہ، بازو اور ٹانگ بری طرح جل گئے،

قتل کی سنگین واردات میں ملوث میاں بیوی کچے کے علاقے (رحیم یار خان) سے گرفتارکر لئے گئے، ملزمان علی رضا اور اس کی بیوی حلیمہ بی بی نے معمولی جھگڑے پر22سالہ نورین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم علی رضا کی بیوی حلیمہ نے نورین کے گھر کے سامنے کوڑا پھینکا تھا، جو جھگڑے کی وجہ بنا،میاں بیوی مقتولہ کے قتل کے بعد کچے کے علاقے میں چھپ گئے تھے،پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالسز کی مدد سے گرفتارکیا،آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

Leave a reply