مزید دیکھیں

مقبول

گلوکارہ نصیبو لال بھی شوہر سے” پٹ” گئی، مقدمہ درج

معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا تشدد،پولیس نے...

کراچی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی گرفتار

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی پولیس کے ہاتھوں...

خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا خواجہ بیات...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

پاکستان نے کرپٹو کونسل قائم کر دی،سربراہ بھی مقرر

اسلام آباد: پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے...

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق شہباز گل کے خلاف رضویہ سوسائٹی اور سرجانی ٹاؤن تھانوں میں شہریوں نے مقدمات درج کرائے ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں شہری دانیال رشید نے ایف آئی آر نمبر 1775/22 درج کرائی جبکہ رضویہ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 598/22 درج کرایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل کی سوشل میڈیا پر پاک فوج کے افسران کے خلاف تقریر دیکھیں، جن میں پاک فوج کے سربراہ اور میجر جنرل رینک کے افسر کے خلاف عوام کو اکسایا گیا ہے۔ درج کرائے گئے مقدمے میں مدعی کا موقف ہے کہ ملزم شہباز گل نے سوچی سمجھی سازش کے تحت تقریر کر کے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل نے تقریر کر کے عوام میں آرمی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے بریگیڈ تھانے میں سعید نامی شہری کی شکایت پر مقدمہ الزام نمبر 722/2008 درج کیا تھا۔ جبکہ مقدمہ میں بغاوت، عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے، انتشار پھیلانے اور نفرت پھیلانے کی دفعات شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ادارے کے سابق سربراہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ شہباز گل ادارے کے افسران کے خلاف لوگوں کو اکسارہے ہیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra