فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

0
36

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ، کرتار پور راہداری وزیراعظم کی اعلان کردہ تاریخ کے مطابق کھولی جائے گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اجلاس میں جانے کے امکانات ہیں،مسئلہ کشمیرپراوآئی سی کے4بیانات آ چکے ہیں ،سلامتی کونسل میں50سال بعدمسئلہ کشمیر پربات ہوئی،بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یہ ایک ایونٹ نہیں جد و جہد ہے،کشمیریوں کے جذبات جب تک نہیں دیکھے جائیں گے آگے نہیں بڑھا جاسکتا

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپرعالمی عدالت جانےسےمتعلق مشاورت کررہے ہیں،وزارت خارجہ میں کشمیر سے متعلق سیل قائم کردیا گیا ہے،کرتارپورراہداری سے متعلق 30اگست کو زیروپوائنٹ پراجلاس ہو گا ، کرتار پور راہداری وزیراعظم کی اعلان کردہ تاریخ کے مطابق کھولی جائےگی،بھارتی اقدام کے بعد مذاکرات کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا،

فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف

واضح رہے کہ فروری کےبعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود ماہ اگست میں استعمال کی ہے، کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ایئر انڈیا ون پاکستانی فضائی حدود سے گزرا ہے، ایئرانڈیاون نے لاہور کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا،ایئرانڈیاون نےمقامی وقت کےمطابق دوپہر12بجکر12منٹ پردہلی سےاُڑان بھری، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹےتک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا،

فضائی حدود ، پاکستان نے لگائی بڑی پابندی، کتنے روٹس بند کئے؟ اہم خبر

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تین ہفتے سے کرفیو،کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

عمران خان بھارت کی افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

بھارتی وزیر سول ایوی ایشن ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو 548 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے.

Leave a reply