عمران خان بھارت کی افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے راستے بھارت سے تجارت کیلئے زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ اسی طرح انڈیا کیلئے پاکستانی فضائی حدود بھی مکمل طور پر بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے،


باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تجاویز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کی گئیں جن پر عمل درآمد کے لیے قانونی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے،

فواد چوہدری کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی کا آغاز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا لیکن اسے ختم ہم کریں گے،

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کئے جانے کے بعد سے انڈیا کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،

Comments are closed.