پاکستان کوڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپریز نے کہا ہے کہ پاکستان سے مزید بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، اہداف کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزہ کیلئے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہو گا۔توانائی اصلاحات پرساتویں،اورآٹھویں جائزہ طےشدہ اہداف پرعملدرآمد کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط، اور خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے اہداف کا جائزہ اور ڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان سے 9ویں جائزہ کے لیے مثبت بات چیت چل رہی ہے، سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت
بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر
اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے، پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے پالیسیز پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

Shares: