شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عمل جاری ہے.عبدالقادر پٹیل

0
40

شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عمل جاری ہے،ڈاکٹروں کے مسائل کو حل کررہے ہیں. عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عمل جاری ہے،ڈاکٹروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں، پاکستان میڈیکل کمیشن کی گلکت بلتستان میں نئی شاخ کھول رہے ہیں. وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نےگلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد نہیں آنا پڑے گا.

پاکستان میڈیکل کمیشن کی گلکت بلتستان میں نئی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے مسائل اب ان کے اپنے دہلیز پر حل ہوں گے ۔عوام کو صحیح اور حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہیں، ہم عملی کاموں اور کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ ڈاکٹرز ہمارے معاشرے میں مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں، ڈاکٹروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت
بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر
اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے
انہو ں نےکہا کہ پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم عوامی لوگ ہیں، عوام کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے جس سے خدا بھی را ضی ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں، ان اصلاحات کے نتیجے میں صحت کے شعبے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

Leave a reply